Interesting: تین بزرگ دولت، کامیابی اور محبت۔۔۔۔۔
Times in Pakistan
Interesting
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک عورت گھر کے کسی کام کے لئیے گھر سے باہر نکلی کہ اس کی نظر گھر کے سامنے بیٹھے تین اجنبی بزرگوں پر پڑی ۔ عورت نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں آپ تینوں کو جانتی ہوں ۔ مگر آپ تینوں کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ آپ کو بھوک لگی ہوئی ہے۔ مہربانی کر کے آپ تینوں میرے گھر آ جائیں تاکہ میں آپ لوگوں کو کچھ کھانے کو دے دوں۔ان میں سے ایک بزرگ نے پوچھا: کیا آپ کا شوہر گھر پر موجود ہے؟ ۔ اس عورت نے نفی میں سر ہلاتے ہوئے کہا کہ نہیں ، میرا شوہر باہر گیا ہوا ہے۔
پھر ہم تمھارے گھر نہیں آ سکتے۔ ان بزرگوں نے جواب دیا۔
شام کو جب اس عورت کا شوہر گھر آیا تو عورت نے صبح کا سارا واقعہ اسے سُنایا۔ تو شوہر نے کہا کہ جاؤ اب اُنہیں گھر بلا لاؤ۔ اور انہیں کہو کہ میں گھر ہوں۔ وہ عورت دوبارہ ان بزرگوں کو بلانے کے لئیے گئی ۔ تو اُنہوں نے کہا کہ ہم اندر نہیں آ سکتے۔ عورت نے پوچھا ایسا کیوں ہے ؟ تو ان میں سے ایک بزرگ نے کہا کہ میرا نام دولت ہے ۔ اور یہ کامیابی ہے۔ اس نے اپنے ساتھ بیٹھے دوسرے بزرگ کی طرف اشارہ کیا۔ اور وہ محبت ہے اس نے تیسرے بزرگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا۔
اب تم اندر جاؤ اور اپنے شوہر سے پوچھو کہ تم ہم میں سے کسے اپنے گھر میں بُلانا چاہتے ہو؟ کیونکہ ہم تینوں اکٹھے اندر نہیں آ سکتے ۔ عورت اندر گئی اور اپنے شوہر کو بتایا جو کچھ اس بزرگ نے کہا تھا۔اس کا شوہر بہت خوش ہوا اور بولا کہ پھر ہم دولت کو مدعو کرتے ہیں ۔ اسے اندر آنے دو اور اپنے گھر کو دولت سے بھر دو اس کی بیوی نے اختلاف کیا۔ کیوں؟ کیا ہم کامیابی کو دعوت نہیں دے سکتے ؟ شوہر سوچ میں پڑ گیا۔ مگر ان کی بیٹی نے دونوں کی بات سے اختلاف کیا اور کہا کہ ہمیں محبت کو اپنے گھر دعوت دینی چاہئیے۔تا کہ ہمارا محبت سے بھر جائے ۔ پھر شوہر نے بیوی کو کہا کہ محبت کو مہمان کے طور پر اندر لے آؤ ۔ عورت باہر گئی اور ان سے پوچھا کہ تم تینوں میں سے محبت کون ہے؟ وہ اندر آ جائے اور ہمارا مہمان بنے۔ محبت اٹھی اور گھر کی طرف چلنے لگی باقی دو بھی اٹھ کر اس کے پیچھے پیچھے چل دیے ۔اس عورت نے حیران ہو کر پوچھا: دولت اور کامیابی ایک ساتھ؟
اُنہوں نے جواب دیا کہ اگر تم دولت یا کامیابی کی دعوت دیتے تو ہم میں سے باقی دونوں باہر رہتے لیکن تم نے محبت کی دعوت دی ہے وہ جہاں بھی جاتا ہے ہم اس کے ساتھ جاتے ہیں جہاں محبت ہوتی ہے وہاں کامیابی میں بھی دولت ہوتی ہے۔
No comments