Breaking News

Interesting: مٹی پہ سونے والا شہنشاه

 

Interesting,مٹی پہ سونے والا شہنشاه

Times in Pakistan

Interesting

مٹی پہ سونے والا شہنشاه


 قیصر روم نے حالات کا جائزہ لینے کے لئے اپنا ایک آدمی مدینے میں بھیجا۔ وہاں پہنچ کر وہ کسی سے پوچھنے لگا۔ "آپ کے شہنشا معظم کا محل کہاں ہے ہم لوگ "شہنشاه محل" اور "معظم " جیسے الفاظ سے بالکل نا آشنا تھے آپ یہ بتائیں کہ آپ نےملنا کس سے ہے ؟ کہا مسلمانوں کے بادشاہ سے۔ فرمایا ہمارے ہاں بادشاہ کوئی نہیں صرف ایک خادم ہوتا ہے۔ جو ہمارے معاملات کا انتظام کرتا ہے۔ اس کا نام عمرؓ ہے اور محل میں نہیں رہتا۔ بلکہ گارے کے ایک جھونپڑے میں رہتا ہے۔ اور اس وقت کہیں مزدوری کررہا ہوگا۔ رومی یہ سن کر بڑاہی

 حیران ہوا اور آپ کی تلاش میں چل پڑا، ذرا آگے جا کر دیکھا کہ عمرؓ سرکے نیچے دُرہ رکھ کر مٹی پہ سوئے ہوئے ہیں۔ یہ دیکھ کر کہنے لگا : کیا یہ ہے وہ ہےجس کی ہیبت سے دنیا کے فرماں رواؤں کی نیند اڑ چکی ہیں ؟
ا ےعمرؓتم نے انصاف کیا اورتمھیں گرم ریت پربھی نیند آگئی۔ ہمارے بادشاہ ظالم اور بددیانت ہیں۔ اس لئے انہیں تین حصاروں میں بھی  نہیں آتی۔

No comments