Breaking News

Interesting: خیرات۔۔۔۔

 

Interesting،خیرات

Times in Pakistan

Interesting

ایک مرتبہ ایک آدمی سفرپر نکلا ۔ اسکی ماں نے نصیحت کی تھی جب تم سفر میں نکلا کرو تو اللہ کے راستے میں کچھ نہ کچھ ضرور خرچ کیا کرو۔ ایک روز سفر کے دوران وہ آدمی کھانا کھانے بیٹھے تو ایک سائل آپ کے پاس آیا انہوں نے اپنی روٹی سائل کو دے دی اور اپنا سفر جاری رکھا۔ راستے میں اس نے دیکھا کہ ایک سانپ ہے۔ اس کے اوپر اس کا پاؤں پڑا ہےوہ بڑا پریشان ہوا کہ سانپ ڈس نہ لے۔ جب آپ پیچھے ہٹے تو کیا دیکھتے ہیں کہ سانپ کے منہ میں کوئی چیز ہے جس نے اس کے منہ کو بند کیا ہوا ہے۔ وہ بڑا حیران ہوا کہ اس کے منہ میں کیا چیز پھنسی ہوئی ہے؟ جب اس کو ماراتو دیکھا کہ وہ روٹی

 کا ایک ٹکڑا تھا جو اس کے منہ میں پھنسا ہوا تھا۔ پھر کسی بزرگ نے انہیں بتایا کہ تم نے جو اپنی روٹی کسی فقیرکو دی تھی ، تمہاری موت کا وقت تو آج ہی لکھا تھا لیکن الله تعالی نے تمہارے اس صدقے کی وجہ سے تمہاری عمر میں برکت دے دی اور وہی روٹی کا ٹکڑا گویا اس سانپ کے منہ میں جا کر پھنس گیا۔ اس سے معلوم ہوا کہ انسان اللہ کے راستے میں جوبھی خرچ کرتا ہے اس کی بلائیں اور مصیبتیں اس کے بدلے میں دور ہوتی ہیں۔

No comments