Interesting: بیوی سے بہتر شیر۔۔۔۔
Times in Pakistan
Interesting
بہادر خان پچھلے چار سال سے ایک سرکس میں شیروں کے تربیت کا کام انجام دے رہے تھے۔ ایک دن صبح ناشتہ کرتے ہوئے بیوی سےبحث ہوگئی۔ بہادر خان کو غصہ آگیا اور وہ کھانا چھوڑ کر سرکس چلا گیا۔ بیوی بھی غصے میں آگ بگولہ تھی۔ اس نے بھی خاوند کو روکا نہیں۔ رات کو اچانک بہت تیز بارش شروع ہوگئی۔ بہادر خان کا غصہ ابھی تک ہلکا نہیں ہوا تھا۔ اس نے ارادہ کیا آج شام گھر نہیں جاوں گا۔ اور پھر وہ شیر کے ساتھ ہی پنجرے میں چادر تان کے لیٹ گئے۔ رات زیادہ ہو گئی تو گھر پر بیوی کو پریشانی ہوئی۔ فون پر کال کی لیکن
بہادر خان پر سکون نیند سو رہے تھے۔ کال سنی ہی نہیں۔ بیوی کی تشویش بہت زیادہ بڑھ گئی۔ اس نے گاڑی نکالی اور خود چلا کرکے سرکس پہنچ گئی۔ دیکھا بہادر خان شیر کے ساتھ گہری نیند سو رہا ہے۔ بیوی نے ایک چاکو اٹھایا اور ڈرتے سہمے ہوئےۓ پنجرے کے قریب گئی اور چاکو اپنے خاوند کو چبھوتے ہوئے بولی ۔ " بزدل، ڈرپوک کہیں کے، یہاں چھپے بیٹھے ہو ؟😂😆😃
No comments