Breaking News

Motivational Stories in Urdu: ایک دانا کا قول

 

Motivational Stories in Urdu,ایک دانا کا قول

Motivational Stories in Urdu

شہد کا ایک قطرہ زمین پر گر گیا۔ ایک چھوٹی سی چیونٹی آئی اور اس نے اس شہدکے قطرے سے تھوڑا سا چکھا۔ اسے بڑا مزا آیا۔ اسے کام سے جانا تھا تو جب وہ جانے لگی تو اس شہد کا مزہ اس کے منہ میں مزید پانی لانے کا سبب بنا، اس کا منہ بھر آیا: کیا زبردست اور مزے دار شہد ہے۔ کتنا میٹھا! آج تک ایسا شہد نہیں کھایا!! وہ کوئی اور شہد میں سے تھوڑا سا اور چکھ لیا.. اس نے دوبارہ جانے کا عزم کیا مگر اس نے محسوس کیا کہ یہ تھوڑا سا شہد کھانا کافی نہیں ہے، اسے اور کھانا چاہئے۔ وہ ر کی اور اس مرتبہ کھانے کے بجائے شہد پر گر پڑی تا کہ وہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ لذت حاصل کرلے!وہ چیونٹی شہد میں غوطہ زن ہو گئی اور لطف اندوز
 ہونے لگی۔ مگر افسوس کہ وہ شہر سے باہر نہ نکل سکی۔ شہد کی چکنائی کی وجہ سے اس کے پیر زمین سے چپک گئے تھے اور اس میں انہیں ہلانے کی طاقت نہ رہی...!وہ شہد میں رہ گئی یہاں تک کہ وہ اسی میں ہی مر گئی اس کی لذت اندوزی نے شہد کو ہی اس کی قبر میں تبدیل کر دیا؟
ایک دانا کا قول ہے:
 دنیا شہد کے ایک بہت بڑے قطرے کے علاوہ کچھ اور نہیں ہے! پس جو بھی اس قطرہ شہد میں سے تھوڑا اور بقدر کفایت کھانے پر اکتفاء کرے گا وہ نجات پا جائے گا اور جو بھی اس شیرینی میں غوطہ زن ہو گا ہلا کت اس کا مقدر بن جائے گی ۔

Motivational Stories in Urdu

۔

No comments