Breaking News

Short Stories in Urdu: برا نہ چاہو۔۔۔

 

Motivational Stories in Urdu,برا نہ چاہو۔۔۔

Short Stories in Urdu

ایک بادشاہ کا غلام بھاگ گیا۔ کچھ لوگوں نے اس کا تعاقب کیا اورگرفتارکر کے بادشاہ کے سامنے پیش کیا۔ وزیر کو اس نام سے دشمنی تھی ۔ اس نے بادشاہ کو مشورہ دیا کہ اس کوقتل کر دیا جائے ۔ غلام نے ہاتھ باندھ کر عرض کی کہ حضور کے علم کے سامنے میر اسرخم ہے لیکن کیونکہ میں حضور کا نمک کھا کر پلا ہوں اس لیے نہیں چاہتا کہ قیامت کے دن آپ پر میرے قتل ناحق کا الزام لگایا جائے ۔ اگر آپ اجازت دیں تو میں اس وزیر کو مار ڈالوں پر اس کے قصاص میں آپ مجھےقتل کر دیں ۔ اس صورت میں میر قتل جائز ہو گا۔ بادشاہ ہنس پڑا اور وزیر سے کہا اب تیری کیا رائے


ہے؟ اس نے کہا جہاں پناہ میرے رائے میں یہ مناسب ہے کہ خدا کے لیے اپنے پدر بزرگوار کی قبر کے صدقے میں اس کو آزاد کر دیجیے تا کہ یہ مجھے کسی بلا میں نہ پھنسا
جب تو کسی دشمن پر تیر چلائے تو یہ جان لے کہ تو بھی اس کے نشانہ پر ہے۔

Short Stories in Urdu


No comments